|
★ ♥ ★ A Multicultural Community that unites people from all over the world ★ ♥ ★ |
|
|
Are You Ready to Leave? |
|
08-01-2011
|
|
AMC Addict
Roohi is offline
|
|
Join Date: May 2010
Posts: 1,135
Country:
|
My Mood:
|
Are You Ready to Leave?
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
جو لوگ سود کھاتے ہیں وہ (قبروں سے) اس طرح (حواس باختہ) اٹھیں گے جیسے کسی کو جن نے لپٹ کر دیوانہ بنادیا ہو یہ اس لئے کہ وہ کہتے ہیں کہ سود بیچنا بھی (نفع کے لحاظ سے) ویسا ہی ہے جیسے سود (لینا) حالانکہ سودے کو الله نے حلال کیا ہے اور سود کو حرام تو جس کے پاس الله کی نصیحت پہنچی اور وہ (سود لینے سے) باز آگیا تو جو پہلے ہوچکا وہ اس کا اور (قیامت میں) اس کا معاملہ الله کے سپرد اور جو پھر لینے لگے گا تو ایسے لوگ دوزخی ہیں کہ ہمیشہ دوزخ میں جلتے رہیں گے2:275
Those who take riba (usury or interest) will not stand but as stands the one whom the demon has driven crazy by his touch. That is because they have said: :Sale is but like riba.‘‘, while Allah has permitted sale, and prohibited riba. So, whoever receives an advice from his Lord and desists (from indulging in riba), then what has passed is allowed for him, and his matter is up to Allah. As for the ones who revert back, those are the people of Fire. There they will remain forever.
الله سود کو نابود (یعنی بےبرکت) کرتا اور خیرات (کی برکت) کو بڑھاتا ہے اور الله کسی ناشکرے گنہگار کو دوست نہیں رکھتا 2:276
Allah destroys riba and nourishes charities, and Allah does not like any sinful disbeliever.
3:130 اے ایمان والو! دگنا چوگنا سود نہ کھاؤ اور الله سے ڈرو تاکہ نجات حاصل کرو
O you who believe, do not eat up the amounts acquired through Riba (interest), doubled and multiplied. Fear Allah, so that you may be successful,
اور اس سبب سے بھی کہ باوجود منع کئے جانے کے سود لیتے تھے اور اس سبب سے بھی کہ لوگوں کا مال ناحق کھاتے تھے اور ان میں سے جو کافر ہیں ان کے لئے ہم نے درد دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے ۔4:161
and for their charging Riba (usury or interest) while they were forbidden from it, and for their devouring of the properties of the people by false means. We have prepared, for the disbelievers among them, a painful punishment.
اور جو تم سود دیتے ہو کہ لوگوں کے مال میں افزائش ہو تو الله کے نزدیک اس میں افزائش نہیں ہوتی اور جو تم زکوۃ دیتے ہو اور اس سے الله کی رضامندی طلب کرتے ہو تو (وہ موجب برکت ہے اور) ایسے ہی لوگ (اپنے مال کو) دو چند سہ چند کرنے والے ہیں30:39
Whatever Riba (increased amount) you give, so that it may increase in the wealth of the people, it does not increase with Allah; and whatever Zakah you give, seeking Allah‘s pleasure with it, (it is multiplied by Allah, and) it is such people who multiply (their wealth in real terms.)
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1957 حدیث مرفوع مکررات 11 متفق علیہ 11
موسی بن اسماعیل، جریر بن حازم، ابورجاء، سمرہ بن جندب سے روایت کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے دو آدمیوں کو خواب میں رات کو دیکھا کہ میرے پاس آئے اور مجھے ارض مقدس کی طرف لے چلے وہ دونوں بھی چلے یہاں تک کہ ہم ایک خون کی نہر کے پاس پہنچے جس میں ایک شخص کھڑا تھا اور نہر کے بیچ میں ایک آدمی تھا جس کے سامنے پتھر رکھے ہوئے تھے، تو وہ شخص جو نہر میں تھا آنے لگا جب اس نے باہر نکلنے کا ارادہ کیا تو اس نے مارا جو کنارے پر تھا، چنانچہ وہیں لوٹ گیا جہاں پہلے تھا اور جب بھی وہ نکلنا چاہتا تو وہ اس کو پتھر مارتا ہے اور اس کو وہیں واپس کر دیتاجہاں وہ پہلے تھا، میں نے پوچھا یہ کیا ہے؟ تو اس شخص نے جواب دیا کہ کہ جس کو آپ نے نہر میں دیکھا ہے وہ سود کھانے والا ہے۔
Narrated Samura bin Jundab:
The Prophet said, "This night I dreamt that two men came and took me to a Holy land whence we proceeded on till we reached a river of blood, where a man was standing, and on its bank was standing another man with stones in his hands. The man in the middle of the river tried to come out, but the other threw a stone in his mouth and forced him to go back to his original place. So, whenever he tried to come out, the other man would throw a stone in his mouth and force him to go back to his former place. I asked, 'Who is this?' I was told, 'The person in the river was a Riba-eater."
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1958 حدیث مرفوع مکررات 7
ابوالولید، شعبہ، عون بن ابی جحیفہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو دیکھا کہ انہوں نے ایک غلام خریدا جو پچھنے لگاتا ہے، انہوں نے اس کے اوزار توڑ ڈالے، میں نے ان سے اس کی وجہ دریافت کی تو انہوں نے کہا کہ نبی نے کتے کی قیمت اور خون کی قیمت سے منع فرمایا ہے اور داغ لگانے والی اور لگوانے والی اور سود کھانے اور کھلانے سے منع فرمایا اور تصویر کشی کرنے والے پر لعنت فرمائی۔
Narrated 'Aun bin Abu Juhaifa:
My father bought a slave who practiced the profession of cupping. (My father broke the slave's instruments of cupping). I asked my father why he had done so. He replied, "The Prophet forbade the acceptance of the price of a dog or blood, and also forbade the profession of tattooing, getting tattooed and receiving or giving Riba, (usury), and cursed the picture-makers."
صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 38 حدیث مرفوع مکررات 8 متفق علیہ 4
عبدالعزیز بن عبداللہ سلیمان بن بلال، ثور بن زید مدنی ابوالغیث، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا سات ہلاک کرنے والی باتوں سے دور رہو۔ لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ وہ کونسی باتیں ہیں فرمایا خدا کے ساتھ شرک کرنا اور جادو کرنا اور اس جان کا ناحق مارنا جس کو اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے اور سود کھانا، اور یتیم کا مال کھانا، اور جہاد سے فرار یعنی بھاگنا اور پاک دامن بھولی بھالی مومن عورتوں پر زنا کی تہمت لگانا۔
Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "Avoid the seven great destructive sins." The people enquire, "O Allah's Apostle! What are they? "He said, "To join others in worship along with Allah, to practice sorcery, to kill the life which Allah has forbidden except for a just cause, (according to Islamic law), to eat up Riba (usury), to eat up an orphan's wealth, to give back to the enemy and fleeing from the battlefield at the time of fighting, and to accuse, chaste women, who never even think of anything touching chastity and are good believers.
صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 1005 حدیث موقوف مکررات 3
سلیمان بن حرب شعبہ سعید بن ابوبردہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں مدینہ آیا۔ تو عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملاقات ہوئی انہوں نے کہا تم (ہمارے یہاں) کیوں نہیں آتے کہ ہم تمہیں ستو اور کھجوریں کھلائیں اور تم ایک باعزت گھر میں داخل ہو جاؤ پھر فرمایا کہ تم ایسی جگہ رہتے ہو جہاں سود کا رواج بہت ہے لہذا اگر کسی پر تمہارا کچھ قرض ہو اور وہ تمہیں گھاس جو یا چارہ جیسی حقیر چیز کا ہدیہ تحفہ بھیجے تو اسے نہ لینا کیونکہ یہ بھی سود ہے نضر ابوداؤد اور وہب نے شعبہ سے لفظ البیت بیان نہیں کیا۔
Narrated Abu Burda:
When I came to Medina. I met Abdullah bin Salam. He said, "Will you come to me so that I may serve you with Sawiq (i.e. powdered barley) and dates, and let you enter a (blessed) house that in which the Prophet entered?" Then he added, "You are In a country where the practice of Riba (i.e. usury) is prevalent; so if somebody owe you something and he sends you a present of a load of chopped straw or a load of barley or a load of provender then do not take it, as it is Riba."
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 315 حدیث مرفوع مکررات 7
آدم، شعبہ، عون بن ابی جحیفہ، والد جحیفہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گودنے والی اور گدوانے والی پر اور سود کھانے اور کھلانے والے پر لعنت کی ہے اور کتے کی قیمت اور زنا کار کی کمائی کھانے سے منع فرمایا ہے اور مصوروں پر لعنت کی ہے۔
Narrated Abu Juhaifa:
The Prophet cursed the lady who practices tattooing and the one who gets herself tattooed, and one who eats (takes) Riba' (usury) and the one who gives it. And he prohibited taking the price of a dog, and the money earned by prostitution, and cursed the makers of pictures.
صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 1599 حدیث مرفوع مکررات 19 متفق علیہ 8
محمد بن صباح، زہیر بن حرب، عثمان بن ابی شیبہ، ہشیم، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سود کھانے والے اور کھلانے والے سود لکھنے والے اور اس کی گواہی دینے والوں پر لعنت فرمائی اور ارشاد فرمایا یہ سب گناہ میں برابر شریک ہیں۔
Jabir said that Allah's Messenger (may peace be upon him) cursed the accepter of interest and its payer, and one who records it, and the two witnesses, and he said: They are all equal.
سنن ابوداؤد:جلد دوم:حدیث نمبر 1536 حدیث مرفوع مکررات 3
محمد بن عیسی، ہشیم، عباد، بن راشد، سعید بن ابی خیرہ، حسن، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگوں پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا جب کوئی شخص سود کھائے بغیر نہ رہے گا اور اگر وہ سود نہ بھی کھائے گا تو اس کے دھوئیں سے تو بچا نہ رہیگا۔ ابن عیسیٰ کے الفاظ یہ ہیں کہ وہ اس کے غبار سے تو بچا نہ رہے گا۔
Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: A time is certainly coming to mankind when only the receiver of usury will remain, and if he does not receive it, some of its vapour will reach him. Ibn Isa said: Some of its dust will reach him.
سنن ابوداؤد:جلد دوم:حدیث نمبر 1538 حدیث مرفوع مکررات 19
احمد بن یونس، زہیر، سماک، عبدالرحمن بن عبداللہ بن مسعود، حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے سود کھانے والے پر (سود لینے والے پر) اور سود کھلانے والے پر (سود دینے والے پر) اور اس کے گواہ پر اس کی دستاویز لکھنے والے پر۔
Narrated Abdullah ibn Mas'ud:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) cursed the one who accepted usury, the one who paid it, the witness to it, and the one who recorded it.
سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 144 حدیث مرفوع مکررات 1
احمد بن عمرو بن سرح، ابن وہب، عمرو بن مالک، عبیداللہ بن ابی جعفر، خالد بن ابی عمران قاسم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے اپنے کسی مسلمان بھائی کی سفارش کی اور پھر وہ اس سے صلہ میں کوئی ہدیہ اسے بھیجے اور یہ قبول کر لے تو پس وہ سود کے ایک بڑے دروازہ میں داخل ہو گیا۔
Narrated AbuUmamah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: If anyone intercedes for his brother and he presents a gift to him for it and he accepts it, he approaches a great door of the doors of usury.
سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 1448 حدیث مرفوع مکررات 1
محمد بن عوف، ابویمان، شعیب، ابن ابوحسن، نوفل، حضرت سعید بن زید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے بڑا سود یہ ہے کہ مسلمان کی عزت وآبرو پر ناحق زبان طعن کو دراز کیا جائے۔
Narrated Sa'id ibn Zayd:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: The most prevalent kind of usury is going to lengths in talking unjustly against a Muslim's honour.
سنن ابن ماجہ:جلد دوم:حدیث نمبر 430 حدیث مرفوع مکررات 17
ابوبکر بن ابی شیبہ، حسن بن موسی، حماد بن سلمہ، علی بن زید، ابی صلت، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شب مجھے (معراج اور) سیر کرائی گئی میں ایک جماعت کے پاس سے گزرا جن کے پیٹ کمروں کی مانند تھے ان میں بہت سے سانپ پیٹوں کے باہر سے دکھائی دے رہے تھے میں نے کہا جبرائیل ! یہ کون لوگ ہیں ؟ کہنے لگے یہ سود خور ہیں ۔
مشکوۃ شریف:جلد سوم:حدیث نمبر 64
حضرت عبداللہ بن حنظلہ غسیل الملائکہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سود کا ایک درہم یہ جاننے کے باوجود کھانا کہ یہ سود ہے چھتیس مرتبہ زنا کرنے سے بھی زیادہ بڑا گنا ہے (احمد دارقطنی) اس روایت کو بیہقی نے شعب الایمان میں حضرت ابن عباس سے نقل کیا ہے نیز بیہقی نے اس روایت میں حضرت ابن عباس کے یہ الفاظ بھی نقل کئے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ جس شخص کا گوشت حرام مال سے پیدا ہوا ہو (یعنی جس شخص کی جسمانی نشوونما حرام مال مثلًا سود و رشوت وغیرہ سے ہوئی ہو وہ شخص دوزخ ہی کے لائق ہے۔
مشکوۃ شریف:جلد سوم:حدیث نمبر 70
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یہ ارشاد منقول ہے کہ جو چیز نازل ہوئی یعنی قرآن کریم اس کا معاملات سے متعلق جو حصہ سب سے آخر میں نازل ہوا ہے وہ ربا کی آیت ہے چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے اس حالت میں تشریف لے گئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تفصیل بیان نہیں فرمائی لہذا سود کو بھی چھوڑ دو اور جس چیز میں سود کا شبہ ہو اسے بھی چھوڑ دو ( ابن ماجہ دارمی)
سنن دارمی:جلد اول:حدیث نمبر 129
شعبی بیان کرتے ہیں حضرت عمر نے ارشاد فرمایا ہے اے لوگو بے شک ہم نہیں جانتے ہوسکتا ہے ہم تم میں ایسی اشیاء کو حرام قرار دیں جو تمہارے لیے حلال ہوں قرآن میں سب سے آخر میں سود سے متعلق آیت نازل ہوئی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے اس کی وضاحت نہیں کی۔ یہاں تک کہ آپ کا وصال ہوگیا اس لیے جو چیز تمہیں شک میں مبتلا کرے اسے چھوڑا کر اسے اختیار کرو جو تمہیں شک میں مبتلا نہ کرے۔
مومنو! خدا سے ڈرو اور اگر ایمان رکھتے ہو تو جتنا سود باقی رہ گیا ہے اس کو چھوڑ دو2:278
O you who believe, fear Allah and give up what still remains of riba, if you are believers.
اگر ایسا نہ کرو گے تو خبردار ہوجاؤ (کہ تم) خدا اور رسول سے جنگ کرنے کے لئے (تیار ہوتے ہو) اور اگر توبہ کرلو گے (اور سود کو چھوڑ دو گے) تو تم کو اپنی اصل رقم لینے کا حق ہے جس میں نہ اوروں کو نقصان اور نہ تمہارا نقصان2:279
But if you do not (give it up), then listen to the declaration of war from Allah and His Messenger. However, If you repent, yours is your principal. Neither wrong, nor be wronged.
A look from you is as blinding as the sun As stunning as your eyes I lose myself in A look from you is as pure as the clear blue sky When I'm with you Every minute I'm not around you I feel like I left something behind. Every time I'm not looking at you I feel like I am blind ~
"Sade Jism Ne Vakh Vich Is Duniya , Chalo Maniya Tahiyo Aeh Duriya Ne Par Milde Jad Appan Har Janam De Vich, Fer Is Janam Das Ki Majboriyan Ne"
|
5 Lastest Threads by Roohi
|
Thread |
Forum |
Last Poster |
Replies |
Views |
Last Post |
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +1. The time now is 14:18.
|