ALLAH ky Nazdeeq Mehboob Amaaal اللہ کے نزدیک محبوب اعمال - Asian Massive Crew Community 2002/2020
Home Control Panel Gallery Chat Room Arcade Eye Candy Projects Multimedia Networking Search Sign Up

Advertisements



★ ♥ ★ A Multicultural Community that unites people from all over the world ★ ♥ ★
Go Back   Asian Massive Crew Community 2002/2020 > Religion & Culture > Islam > Deen Talk
Forgotten Your Password? Register
User Tag List

Reply
 
Thread Tools

ALLAH ky Nazdeeq Mehboob Amaaal اللہ کے نزدیک محبوب اعمال
  #1  
Old 23-03-2011
Roohi's Avatar
Roohi
AMC Addict
Roohi is offline
 
Join Date: May 2010
Posts: 1,135
Roohi will become famous soon enough
Country: Roohi's Flag is: Pakistan
My Mood:
Status:
life is beautiful

ALLAH ky Nazdeeq Mehboob Amaaal اللہ کے نزدیک محبوب اعمال


اللہ کے نزدیک محبوب اعمال


’’حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ اللہ تعالیٰ کو کون سا عمل زیادہ محبوب ہے۔ آپ نے فرمایا: وقت پر نماز پڑھنا۔ میں نے پوچھا پھر کون سا۔ فرمایا: ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنا۔ میں نے پوچھا پھر کون سا۔ فرمایا: اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔ عبد اللہ بن مسعود کہتے ہیں کہ یہ باتیں مجھے رسول اللہ نے بتائیں۔ اگر میں مزید پوچھتا رہتا تو آپ بھی مزید بتاتے جاتے۔‘‘، (مشکوٰۃ، رقم:568(



یہ ابومسعودؓ کی روایت ہے جس میں وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہیں کہ اعمال میں افضل ترین عمل کون سا ہے۔ ہر مسلمان کے دل میں فطری طور پر یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ یہ جانے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے محبوب اور افضل عمل کون سا ہے تاکہ وہ خصوصی اہتمام کے ساتھ اسے بار بار سرانجام دے کر زیادہ سے زیادہ فضیلت اور اجر کماسکے۔



عبد اللہ بن مسعودؓ کے سوال کے جواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وقت پر نماز پڑھنا۔ یہ بات قرآن مجید میں بھی اس طرح بیان ہوئی ہے کہ نماز وقت کے اہتمام کے ساتھ ادا کی جائے اور یہ کہ نماز ایک موقّت (وقت پر ادا کیا جانے والا) فریضہ ہے۔ اور ہر نماز کی ادائیگی کے لیے کچھ مخصوص اوقات ہیں۔



انسان جب اذان کی پکار کے جواب میں لبیک کہتا ہوا اپنے تمام کام چھوڑ کر نماز کی ادائیگی کے لیے اٹھ کھڑا ہوتا اور اپنے شب و روز میں اوقاتِ نماز کا اہتمام اور پابندی کرتا ہے تو یہ خدا کو یاد رکھنے اور اس کے حضور میں حاضری کے لیے ہمہ وقت تیار و مستعد رہنے کی علامت ہوتی ہے۔ گویا کہ بندہ ہر لمحہ اپنے پرودگار کی پکار پر لبیک کہنے کو تیار ہے اور جیسے ہی بلاوا ملے اس کی بارگاہ میں حاضری کے لیے مستعد ہوجاتا ہے۔ اسی لیے اس عمل کو افضل ترین عمل قرار دیا گیا۔



صحابی نے مزید پوچھا کہ اس کے بعد کس عمل کا درجہ ہے تو ارشاد فرمایا: والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے کا۔ والدین دنیا میں ایک انسان کے لیے جتنی قربانی دیتے اور جس قدر شفقت و محبت کا مظاہرہ کرتے ہیں دنیا کا کوئی دوسرا رشتہ اس کی مثال پیش نہیں کرسکتا۔ اسی لیے رشتوں میں والدین کا رشتہ سب سے زیادہ محترم ہے اور انسان کے سب سے زیادہ حسنِ سلوک اور ادب و اکرام کے مستحق اس کے والدین ہیں۔



والدین جب بوڑھے ہوجائیں، بیمار ہوجائیں یا ان کی طبیعت اور ان کے رویے میں چڑچڑاہٹ پیدا ہوجائے تو یہ بعض اوقات انسان کے لیے سخت مشکلات پیدا کرنے کا سبب بن جاتے ہیں۔ لیکن ایسے وقت میں بھی سخت تاکید کی گئی ہے کہ ان سے بہرحال ادب و اکرام کا معاملہ کیا جائے اور ان کی نافرمانی اور دل شکنی سے بچا جائے۔ ان لمحات میں والدین کی خدمت کرنا، ان سے حسن سلوک سے پیش آنا اور ان کے ساتھ شفقت و خیرخواہی کا معاملہ کرتے رہنا وقت پر نماز کی ادائیگی کے بعد دوسرا افضل ترین عمل قرار دیا گیا ہے۔



صحابی نے مزید پوچھا کہ پھر اس کے بعد کون سا عمل افضل ہے۔ تو فرمایا: اللہ کے راستے میں جہاد اور جدوجہد کرنا۔ دین پر عمل پیرا ہونا، مشکلات اور دقتوں کے باوجود دینی احکام و حدود کی رعایت ملحوظ رکھنا، دین کے علم کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا، دین کے فروغ کے لیے دامے، درمے، قدمے، سخنے کوشش کرنا اور اگر موقع ہو تو خدا اور دین کے دشمنوں سے لڑنے کے لیے تلوار اٹھانا جیسے سارے کام اس میں آجاتے ہیں۔



صحابی کہتے ہیں کہ اس وقت حضور کی کیفیت یہ تھی کہ اگر میں مزید چیزوں کے بارے میں پوچھتا تو آپ ترتیب وار مجھے افضل اعمال کے بارے میں بتاتے چلے جاتے۔ لیکن میں نے بس اتنا پوچھنے ہی پر اکتفا کرلیا۔ ہوسکتا ہے کہ ایسا انہوں نے حضور کے لیے باعثِ تکلیف نہ بننے اور آپ کے ادب و احترام کے پیشِ نظر یہ سوچ کر کیا ہو کہ کہیں سوال جواب کے سلسلے کو مزید طول دینا باعث اذیت ہوجائے۔ تاہم جو باتیں انہوں نے پوچھیں اور جو کچھ حضور نے بتایا، اس میں بھی ہمارے لیے کافی سبق موجود ہے اور ہم جان سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہترین اور افضل ترین اعمال کون کون سے ہیں۔


A look from you is as blinding as the sun
As stunning as your eyes I lose myself in
A look from you is as pure as the clear blue sky
When I'm with you
Every minute I'm not around you
I feel like I left something behind.
Every time I'm not looking at you
I feel like I am blind
~


"Sade Jism Ne Vakh Vich Is Duniya ,
Chalo Maniya Tahiyo Aeh Duriya Ne
Par Milde Jad Appan Har Janam De Vich,
Fer Is Janam Das Ki Majboriyan Ne"
Reply With Quote

5 Lastest Threads by Roohi
Thread Forum Last Poster Replies Views Last Post

Reply


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Bookmarks

 
New To Site? Need Help?

All times are GMT +1. The time now is 23:10.

www.Asian-Massive-Crew.co.uk  | www.Asian-Massive-Crew.com  | www.AsianMassiveCrew.com  |   www.AsianMassiveCrew.co.uk  

 Graphics, Design & Layout  by Web Designerz - The Power To Create..!

Copyright © 2002 Onwards  www.Kalki.co.uk  | Website Hosted by Reality Host

   

DISCLAIMER: Every reasonable effort has been made, to make this site a peaceful yet an entertaining venue. 
The creator nor it's staff shall have neither liability nor responsibility to any person, company or entity whatsoever, 
with respect to any loss, damages or misunderstandings arising from any information or speculation contained
in any of the topics and its updates. Each member is responsible for his/her own thoughts of action when expressed!