Daakhla-i-Jannat ki Sharaaiyt داخلۂ جنت کی شرائط - Asian Massive Crew Community 2002/2020
Home Control Panel Gallery Chat Room Arcade Eye Candy Projects Multimedia Networking Search Sign Up

Advertisements



★ ♥ ★ A Multicultural Community that unites people from all over the world ★ ♥ ★
Go Back   Asian Massive Crew Community 2002/2020 > Religion & Culture > Islam > Deen Talk
Forgotten Your Password? Register
User Tag List

Reply
 
Thread Tools

Daakhla-i-Jannat ki Sharaaiyt داخلۂ جنت کی شرائط
  #1  
Old 23-03-2011
Roohi's Avatar
Roohi
AMC Addict
Roohi is offline
 
Join Date: May 2010
Posts: 1,135
Roohi will become famous soon enough
Country: Roohi's Flag is: Pakistan
My Mood:
Status:
life is beautiful

Daakhla-i-Jannat ki Sharaaiyt داخلۂ جنت کی شرائط


داخلۂ جنت کی شرائط


’’حضرت ابو امامہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی پنج وقتہ نمازوں کا اہتمام رکھو، اپنے ماہِ (رمضان) کے روزے رکھو، اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور اپنے حاکم (نظام و قانون) کی اطاعت کا رویہ رکھو (اس طرح) تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہوجاؤگے۔‘‘، (مشکوٰۃ، رقم 571(



یہ بڑی خوبصورت اور بلیغ و جمیل روایت ہے۔ اس میں گویا کہ جنت میں داخلے کی شرائط جمع کردی گئی ہیں۔ جسے اپنے رب کی جنت درکار ہو، اس پر لازم ہے کہ اس روایت میں دی گئی ہدایات کو حرزِ جاں بنالے۔ ارشاد فرمایا: پانچ وقت کی نمازوں کا اہتمام رکھو اور برابر ان کی ادائیگی کرتے رہو۔ بندگی کی مکمل اسپرٹ اور نماز کے پورے آداب کے ساتھ اسے اپنی زندگی کا معمول بنائے رکھو۔ نمازوں کا اہتمام گویا کہ ہر وقت خدا کی بندگی اور اس کی یاد کی کیفیت میں جینا اور ہر آن و لمحہ اس بات کا منتظر رہنا ہے کہ کب میرے آقا و مولیٰ کا بلاوا آئے اور میں لبیک کی صدا لگاتا ہوا اس کی بارگاہِ بے نیاز میں سراپا عجز و بندگی بن کر حاضر ہوجاؤں۔



آگے فرمایا: ماہِ رمضان کے روزے رکھو۔ یعنی اس ماہِ صیام میں خدا کی اطاعت و فرمانبرداری کی مجسم تصویر بن جاؤ۔ اس کے اشارۂ ابرو پر اپنی جائز ضروریات کی تکمیل تک سے رک جاؤ۔ رمضان کے روزے اصلاً ایک مؤ ثر قسم کی ٹریننگ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بندۂ مؤمن اس ماہ میں روزے رکھ کر صبر و برداشت، حدود کی پابندی اور خدا کے احکام و فرامین کی سرفروشانہ اطاعت و پیروی کی مشق کرتا اور اپنے نفس کے بے لگام گھوڑے کو قابو میں رکھنے کی ٹریننگ حاصل کرتا ہے۔



اس کے بعد زکوٰۃ کی ادائیگی کی تلقین ہے۔ زکوٰۃ خدا کے دیے ہوئے مال میں سے اس کی راہ میں خرچ کا وہ کم سے کم مطالبہ ہے جو قانوناً فرض کیا گیا ہے۔ ورنہ بندۂ مؤمن سے اصلاً مطلوب یہ ہے کہ وہ ہمہ وقت سخاوت و فیاضی، غرباء پروری اور نصرتِ دین کے لیے انفاق و قربانی کی تصویر بنا رہے۔ انسان کے پاس جو کچھ ہے وہ خدا کی بخشش و عنایت اور اسی کا دیا ہوا ہے۔ اس کا بہترین مصرف اس کے علاوہ اور کیا ہوسکتا ہے کہ وہ خدا کی خوشنودی کی خاطر اس کے بندوں کی امداد و بہبود اور اس کے دین کے فروغ و اشاعت کے راستے میں خرچ ہو۔



اس کے بعد ہدایت فرمائی کہ اپنے اولو الامر کی اطاعت کرو۔ قانون و نظام کے تابع اور پابند رہو۔ یہ ہدایت اس لحاظ سے بے حد اہم ہے کہ آج مسلمان اسے تقریباً بھلا چکے ہیں۔ وہ اس بات سے بالکل ناواقف ہیں کہ مسلمان کبھی قانون شکن نہیں ہوتا۔ وہ اپنے تمام معاملات اور ذمے داریاں قانون کے دائرے اور حدود کے اندر رہ کر سرانجام دیتا ہے۔ وہ لوگوں کو ایذا دینے اور نقصان پہنچانے والا نہیں ہوتا۔ وہ سماج میں انتشار، انارکی، بدامنی، وحشت و دہشت اور عدمِ تحفظ کے تلخ احساسات کو فروغ دینے والا نہیں ہوتا۔ یہ چیز اور وصف کوئی نفلی معاملہ یا محض فضیلت کی چیز نہیں ہے بلکہ اس روایت کی روشنی میں یہ داخلۂ جنت کی لازمی شرائط کی حیثیت رکھتی ہے۔ بندۂ مؤمن جب اپنے ملک و معاشرے کے قوانین کی پیروی کرتا ہے تو وہ خدا و رسول کے حکم و تعلیم پر بھی عمل کررہا ہوتا ہے۔ اسی طرح قانون شکنی اور قانون کی خلاف ورزی کا رویہ اختیار کرنے کی صورت میں وہ خدا و رسول کی نافرمانی کا مرتکب ہوتا ہے۔



روایت کے مطابق یہ وہ اوصاف، خصلتیں اور کردار ہے جو ایک بندۂ مؤمن کو جنت کا حق دار بناتا ہے۔ روایت کے خوبصورت الفاظ ایک مرتبہ پھر ذہن نشین کرلیجیے: فرمایا: اپنی پنج وقتہ نمازوں کا اہتمام رکھو، اپنے ماہِ (رمضان) کے روزے رکھو، اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور اپنے حاکم (نظام و قانون) کی اطاعت کرتے رہو (اس طرح) تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہوجاؤگے۔


A look from you is as blinding as the sun
As stunning as your eyes I lose myself in
A look from you is as pure as the clear blue sky
When I'm with you
Every minute I'm not around you
I feel like I left something behind.
Every time I'm not looking at you
I feel like I am blind
~


"Sade Jism Ne Vakh Vich Is Duniya ,
Chalo Maniya Tahiyo Aeh Duriya Ne
Par Milde Jad Appan Har Janam De Vich,
Fer Is Janam Das Ki Majboriyan Ne"
Reply With Quote

5 Lastest Threads by Roohi
Thread Forum Last Poster Replies Views Last Post

Reply


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Forum Jump

Bookmarks

 
New To Site? Need Help?

All times are GMT +1. The time now is 12:32.

www.Asian-Massive-Crew.co.uk  | www.Asian-Massive-Crew.com  | www.AsianMassiveCrew.com  |   www.AsianMassiveCrew.co.uk  

 Graphics, Design & Layout  by Web Designerz - The Power To Create..!

Copyright © 2002 Onwards  www.Kalki.co.uk  | Website Hosted by Reality Host

   

DISCLAIMER: Every reasonable effort has been made, to make this site a peaceful yet an entertaining venue. 
The creator nor it's staff shall have neither liability nor responsibility to any person, company or entity whatsoever, 
with respect to any loss, damages or misunderstandings arising from any information or speculation contained
in any of the topics and its updates. Each member is responsible for his/her own thoughts of action when expressed!